ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں مسلم نوجوان نے 4 ہزار بھارتیوں کی زندگیاں بچا لیں

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( آن لائن )بھارت میں شاہنواز شیخ مسلمان نوجوان کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے دوران مریضوں کو مفت سیجن فراہم کرنے پر آکسیجن مین بن گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہنواز شیخ نے مریضوں کو آکسیجن کی مفت سہولت فراہم کرنے کے لیے گزشتہ سال اپنی قیمتی

گاڑی فروخت کر دی تھی جو تقریبا 45 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔شاہنواز شیخ نے آکسیجن کے صرف 60 سلنڈر خریدے تھے جس سے انہوں نے بھارتی مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔اس وقت ان کے پاس 200 سلنڈر موجود ہیں جن کے ذریعے وہ کورونا وائرس کے مریضوں کو مفت آکسیجن کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔اسی بنا پر شہریوں نے انہیں ’آکسیجن مین‘ کہنا شروع کر دیا ہے۔مسلمان نوجوان نے گزشتہ سال تقریبا چار ہزار سے زائد مریضوں کو آکسیجن فراہم کرکے ان کی زندگیاں محفوظ کی تھی۔شاہنواز کے مطابق ان کی بہن بھی آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔بہن کی موت کا اس قدر گہرا صدمہ پہنچا کہ میں نے اپنی گاڑی فروخت کرکے یہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ًتین لاکھ 15 ہزار کورونا سے متاثرین کے نئے کیسز درج کیے گئے۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہنواز شیخ نے مریضوں کو آکسیجن کی مفت سہولت فراہم کرنے کے لیے گزشتہ سال اپنی قیمتی گاڑی فروخت کر دی تھی جو تقریبا 45 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔شاہنواز شیخ نے آکسیجن کے صرف 60 سلنڈر خریدے تھے جس سے انہوں نے بھارتی مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…