ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کا ایران پرپابندیاں نرم کرنے کا عندیہ

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(آن لائن ) امریکی حکام نے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں ایرانی حکام کے ساتھ ممکنہ طور پر اٹھائی جانے والی پابندیوں کیی تفصیلات شیئر کردی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران نے جوہری معاہدے کی ازسر نو بحالی کیلیے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 میں ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو 2018 میں واپس لے لیا تھا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں تہران اپنے جوہری پروگرام میں تھوڑی تخفیف کرکے کچھ پابندیوں میں نرمی کا خواہش مند ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینئر امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایران کو تمام تر تفصیلات سے ا?گاہ کردیا گیا ہے کہ اگر ایران 2015 کے جوہری معاہدے پر واپس ا?جاتا ہے تو کن کن پابندیوں کو ختم کردیا جائے اور کن پر نظر ثانی کی جاسکے گی۔ تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی کچھ پابندیوں کو اٹھانا تھوڑا دشوار ہوگا۔یاد رہے کہ 2015 میں ہونے والے معاہدے جس میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین، روس اور یورپی یونین شامل تھے، نے ایران کی غیر جوہری وجوہات جیسا کہ دہشت گردی کی معاونت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے معاملات پرپابندیوں کو جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گفت و شنید میں 70 فیصد پیش قدمی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…