امریکی صدر کو مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور

22  اپریل‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی ) امریکی ایوان نمائندگان نے مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس کیا گیا ہے جو مستقبل میں کسی بھی امریکی صدر کو مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روکے گا جب کہ اس بل کا انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اس بل کو نو بین ایکٹ کا نام دیا گیا ہے جو سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پرامریکا میں متنازع سفری پابندیاں

عائد کیے جانے کے جواب میں لایا گیا ہے۔ایوان نمائندگان میں اس بل کو 208کے مقابلے میں 218ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے تاہم اسے قانون بننے کے لیے امریکی سینیٹ سے پاس کرانا بھی لازمی ہے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورمیں کئی مسلمان ممالک پر امریکا سے متعلق سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس پر احتجاج بھی کیا گیا تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…