ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وہ ملک ہوگا جہاں سب سے طویل ترین روزہ 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہو گا،سب سے مختصر ترین روزہ کہاں ہو گا ؟

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھرمیں کل سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے، اس ماہ مبارک میں دین کی طرف سبھی مسلمان مائل ہو جاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دین کے رنگ میں رنگ جائیں۔ رواں سال دنیا کا طویل ترین روزہ فن لینڈ وہ ملک ہوگا جہاں روزہ داروں کو 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ رکھنا پڑے گا ، پھر سویڈن ، ناروے اور روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا

روزہ ہو گا۔اس کے بعد گرین لینڈ کے شہر نوک میں 19گھنٹے 57سیکنڈ کا ہوگا اور سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 11گھنٹے 20منٹ کا ہوگا جبکہ آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجوک میں روزہ 19گھنٹے 56منٹ طویل ہوگا۔ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 14گھنٹوں سے زائد ہو گا ۔ اس طرح ہرملک میں سحروافطار کے وقت میں تبدیلی ہوتی ہے اور روزے داراپنے مقامی وقت کے مطابق سحری وافطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجدوں میں حاضری بڑھ جاتی ہے، سجدے طویل اور صدقہ و خیرات عام ہوجاتے ہیں، گھر گھر سے تلاوتِ کلام پاک کی صدائیں بلند ہوتی ہیں، لوگ خود اپنے لئے ہی افطار و سحر کا اہتمام کرتے نظر نہیں آتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسروں کو بھی یہ نعمتیں بہم پہنچائیں۔ راستے میں جگہ جگہ لوگ دوڑ دوڑ کر افطار کراتے بھی نظر آتے ہیں۔ دن مقدس اور راتیں نورانی ہوجاتی ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…