ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین نے ملک بھر سے غربت کا خاتمہ کردیا‎ اگلے 100سال کا ہدف بھی پیش کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن  ) انسداد غربت، چین کے تجربات اور خدمات کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجرا  کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ چین نے کامیابی کے ساتھ غربت میں خاتمے کا ہدف حاصل کرلیا ہے، اگلا صد سالہ ہدف جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر ہوگا، غربت کیخلاف جنگ میں چینی دیہاتوں میں تاریخی تبدیلی آئی، دیہی علاقوں میں 770 ملین سے زائد عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر نے چھ تاریخ کو ’’انسداد غربت : چین کے تجربات اور خدمات‘‘ کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ جس میں سو برسوں میں غربت کے خاتمے کے لیے چین کے عظیم عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار بیس کے اوآخر تک چین میں انسداد غربت کا ہدف حاصل کیا گیا۔ وائٹ پیپر میں  نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد غربت کی جنگ سے چین کے دیہات میں جامع اور تاریخی تبدیلی آئی ہے۔یہ ایک عظیم انقلاب ہے۔ جس کی مدد سے جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے صد  سالہ ہدف کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ انسداد غربت کے میدان میں جامع کامیابی نے چینی قوم کے ہزاروں سال پرانے خواب اور خواہش کو پورا کیا ہے۔ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی آبادی کے پانچویں حصے والے چین میں مطلق غربت کا خاتمہ اور شیڈول سے دس سال پہلے اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل ، نہ صرف چینی ترقی میں سنگ میل ہے ،بلکہ عالمی ترقی کی تاریخ کا بھی ایک بڑا واقعہ ہے جو انسداد غربت اور انسانی ترقی کی راہ میں ایک بڑی خدمت ہے۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی متعارف کروائے جانے کے بعد سے غربت کی موجودہ تعریف کے مطابق 770 ملین سے زائد غریب دیہی عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی ہے۔ عالمی بینک کے بین الاقوامی غربت کے معیار کے مطابق چین کی جانب سے غربت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی ،عالمی سطح پر اس شعبے میں حاصل کی  گئی کامیابی کا 70 فیصد سے زائد ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…