جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

افغان صدر نے اقتدار کی منتقلی کے لیے 3 مرحلوں پر مشتمل منصوبہ تیار کرلیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

کابل(آن لائن ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں نئی سیاسی حکومت کے قیام اور پائیدار امن کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل ’’ پیس روڈ میپ‘‘ تیار کرلیا ہے جسے وہ اس ماہ ترکی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں پیش کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس ماہ اقوام متحدہ کی مدد سے ترکی میں ایک کانفرنس

منعقد کرانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا، پائیدار امن اور نئی سیاسی حکومت کے قیام پر غور کیا جائے گا۔افغان صدر اشرف غنی نے اس کانفرنس میں تین مرحلوں پر مشتمل ایک امن منصوبہ پیش کریں گے۔ پہلے مرحلے میں صدارتی عہدے سے علیحدگی، فریقین کے درمیان سیاسی تصفیے کے لیے قابل عمل معاہدے کا طے پانا اور عالمی قوتوںکی نگرانی میں جنگ بندی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور منتخب صدر کو نئے سیاسی نظام کا ڈھانچہ ترتیب دینا ہوگا اور سیاسی حکومت کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تیسرے اور ا?خری مرحلے میں سیاسی حکومت ا?ئین سازی کرے گی، تارکین وطن سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا، ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔ افغانستان کے ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اشرف غنی پہلے ہی اپنا روڈ میپ کا غیرملکی دارالحکومتوں کے ساتھ اشتراک کر چکے ہیں تاہم طالبان سے اس ایجنڈے پر تاحال کوئی بات نہیں ہوسکی ہے۔ قبل ازیں امریکا غیرملکی فوجیوں کے یکم مئی تک انخلا میں تاخیر کا عندیہ دیتے ہوئے افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کے قیام کی تجویز دے چکا ہے جسے کابل حکومت نے مسترد کردیا تھا تاہم طالبان نے نیم رضامندی ظاہر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…