ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں بالکونی پر کھڑی ہو کر برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بنانے والی خواتین پکڑی گئیں

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ +این این آئی) دبئی میں مقیم خواتین کے ایک گروہ کی انتہائی شرمناک حرکت نے انہیں جیل پہنچا دیا، رپورٹ کے مطابق خواتین نے اپنے پینٹ ہاؤس کی بالکونی پر برہنہ ہو کر ویڈیوز اور تصاویر بنانا شروع کر دیں۔ قریب ہی ایک ہوٹل میں موجود شخص نے ان خواتین کو اس حالت میں دیکھ لیا، جس پر اس نے ان کی ویڈیو بنا

کر سوشل میڈیا پر چڑھا دیں، تصاویر وائرل ہونے کی دیر تھی، پولیس حرکت میں آ گئی، یہ خواتین دبئی کے پوش علاقے مرینا میں واقع ایک عمارت میں بالکونی پر کھڑی تھیں۔ دبئی پولیس نے ان خواتین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی خواتین کی شہریت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق ان خواتین نے متحدہ عرب امارات کی اخلاقی اقدار اور روایات کی پامالی کی جو قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ متحدہ عرب امارات میں عوامی جگہ پر اس طرح کی حرکت کرنے پر ایک ہزار پاؤنڈ جو کہ تقریباً 2 لاکھ گیارہ ہزار روپے بنتا ہے تک جرمانہ ہے اس کے علاوہ چھ ماہ کی قید بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی فیڈرل کسٹم اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اجنبی مسافر کا سامان نہ لیں جب تک آپ کو معلوم نہ ہو جائے کہ سامان کس نوعیت کا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں، دنیا بھر کے دیگر ائیرپورٹس کی طرح اماراتی حکام کی جانب سے بھی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے تحت بہت سی چیزوں کو دوران پرواز اپنے ہمراہ رکھنے پر مسافر مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔دبئی میں جن چیزوں

پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں نشہ آور چیزیں، سرخ لیزر والے قلم، جعلی کرنسی، نشہ آور چبانے والے پتے، متعدد جانور، پتھر کے مجسمے اور توہین آمیز یا اخلاقیات سے گری پینٹنگز شامل ہیں۔اس کے علاوہ کیڑے مار ادویات، ہتھیار، اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، منشیات، طبی سامان کے آلات اور نئی گاڑیاں کے ٹائر لے کر جانا نقصان

دہ ہو سکتا ہے، شراب، سگریٹ، ہیرے جواہرات بھی ممنوعہ اشیا میں شامل ہیں۔ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو جرمانہ، قید کی سزا یا دونوں سزائیں بیک وقت ہو سکتی ہیں۔ اس لیے مسافر سفر کے دوران کسٹم حکام کو قیمتی نقدی اور دیگر سامان کے متعلق خود بتا دیں۔واضح رہے کہ اگر آپ متحدہ عرب امارات میں اپنی ادویات لانا چاہتے ہیں تو آپ کو دواؤں کا اصلی نسخہ بھی ہمراہ رکھنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…