بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابند یاں ختم کر کے امریکا پھر سے عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بن جائے تو یہ اقدام قابل ستائش ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونئینگ نے صحافیوں سے گفگو کرتے ہوے کہا کہ امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ
کیا ہے۔ انہوں نے امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاوس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن‘‘ یعنی ایران کے عالمی جوہری معاہدے میں چین کا کردار منصفانہ اور تعمیری رہا ہے جب کہ امریکا نے معاہدے سے دستبردار ہوکر خطے میں تناوکا باعث بنا۔