واشنگٹن (آن لائن) وائٹ ہاؤس میں خفیہ نائی کی دکان کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی پھیلاؤ کے آغاز پر مکمل لاک ڈاؤن کے دوران وائٹ ہاؤس میں خفیہ نائی کی دکان شروع کی گئی جہاں
خاتون مردوں کے بال کاٹتیں اور بال کٹوانے کے 70 ڈالر وصول کیے جاتے۔وائٹ ہاؤس میں خفیہ نائی کی دکان باتھ روم میں قائم کی گئی جہاں لوگوں کے بال کاٹے گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے شدید پھیلاؤ کے باعث کاروبار اور مارکیٹیں بند ہو گئی تھیں تو حجامت کے دکان قائم کی گئی جو بال کٹوانے کی واحد جگہ تھی۔ بال کاٹنے کے دو ایشیائی خواتین کو رکھا گیا تھا۔بال کٹوانے کے لیے پہلے ای میل کی جاتی جس کے بعد ای میل کرنے والے شخص کے بال کاٹے جاتے۔رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملازمین کو بال کٹوانے کے لیے 45 ڈالر، شیو کے لیے 25 ڈالر اور خط بنوانے کے 15 ڈالر ادا کرنے ہوتے تھے۔واضح رہے کہ 1972 میں بھی وائٹ ہاؤس کے بیسمینٹ میں نائی کی دکان قائم کی گئی تھی۔