لندن (این این آئی) پاکستان سے برطانیہ واپسی کے خواہشمند افراد کے لیے کرائے بڑھ گئے ۔برطانیہ سے پاکستان جانے والے قرنطینہ سے بچنے کے لیے جمعہ سے قبل واپس آنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف پاکستان سے برطانیہ آنے والی براہ راست پروازوں کا کرایہ 2200 سے 2400 پائونڈ تک پہنچ گیا ،استنبول سے آنے والی پروازوں کے یکطرفہ ٹکٹ بھی 1700 پائونڈ میں فروخت ہونے لگے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر
کے ائیرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سخت احکامات پر کراچی ائیرپورٹ پر ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی کا بورڈ آویزاں کردیا گیا ۔اس کے علاوہ کراچی ائیرپورٹ کے داخلی دروازوں سمیت مختلف مقامات پر اس حوالے سے انتباہی بینرز بھی لگادئیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق بغیرماسک کے داخلے کی کوشش پرسی اے اے قوانین کے تحت جرمانہ ہوگا۔