جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد الحرام میں ایک انتہا پسند شخص کی جانب سے نعرے بازی، نمازیوں میں کھلبلی مچ گئی،دنیا بھر کے مسلمانوں میں تشویش کا اظہار، امام کعبہ نے بھی خصوصی پیغام جاری کر دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (آن لائن) گزشتہ روز عصر کی نما زکے بعد مسجد الحرام میں ایک انتہا پسند شخص کی جانب سے نعرے بازی کی گئی تھی جس پر وہاں موجود نمازیوں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ خانہ کعبہ جیسے مقدس ترین مقام کی حْرمت کے منافی اس حرکت پر عالم اسلام میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امام کعبہ اور امور حرمین

شریفین کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام میں پیش آنے والے اس واقعے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم شریف رب کی عبادت کے لیے مخصوص عظیم ترین مقام ہے اس مقام کی بہت زیادہ حْرمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس مقام کو عبادت، طواف اور حج کے لیے مخصوص کیا ہے۔ ایسی مقدس جگہ پر تعصب اور تشدد کو ہوا دینے والی نعرے بازی سراسر ناقابل قبول حرکت ہے۔ایسا کرنے والے شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔حرم شریف میں نسل پرستی، تشدد و تعصب کے نعرے لگانا اس مقام کی تقدیس کے منافی عمل ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ز مسجد الحرام میں ایک مسلح شخص کی گرفتاری کی گئی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرنے والے شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل سے گرفتار کیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حرم سیکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 بروز منگل کو کارروائی کرتے ہوئے مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔یہ واوقعہ عصر کی نماز کے بعد پیش آیا۔ ایک شخص مسجد الحرام کی پہلی منزل پر گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے دیکھا گیا تھا۔ نعرے بازی کرتا شخص تیز دھار دارآلے سے بھی لیس تھا- اس صورتحال میں حرم سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فوری حرکت میں آ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…