ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے بعد برڈ فلوپھیلنے کی اطلاعات

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،نیویارک ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)برطانیہ کے علاقے چیشر میں واقع ایک پولٹری فارم پر برڈ فلو پھیلنے سے متعلق حکام کو آگاہ کیا گیا ہے جنہوں نے اس فارم کے اردگرد ایک کلومیٹر کا علاقہ آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ برڈ فلو انسانوں کو لاحق ہونے کا امکان بہت کم ہے تاہم احتیاطا ًاس علاقے کو بند کیا گیا ہے۔

اس فارم میں ساڑھے 4ہزار مرغیاں موجود ہیں جنہیں تلف کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فارم کے ورکرز نے مرغیوں کو بیمار ہوتے دیکھ کر ان کے ٹیسٹ کیے اور ان میں ایویان فلو کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر حکام کو اطلاع دے دی۔ برطانوی محکمہ صحت پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور چیشر ویسٹ اینڈ چیسٹر ویسٹ کونسل برڈ فلو کی اس وباکو پھیلنے سے روکنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کر رہے ہیں۔ جس ایک کلومیٹر کے علاقے کو بند کیا گیا ہے اس میں 300کے لگ بھگ گھر بھی ہیں۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برڈ فلو سے عوام کی صحت کو انتہائی کم خطرہ ہے اور اس کا کورونا وائرس کی وباسے کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 82 لاکھ 42 ہزار 488

تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 4 ہزار 370 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ 53 ہزار 179 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 905 کی حالت تشویش ناک ہے

جبکہ 10 کروڑ 39 لاکھ 50 ہزار 411 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 64 ہزار 138 افراد

موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 154 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 46 ہزار 220 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے

8 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 796 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 17 ہزار 936 ہلاکتیں

ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 64 ہزار 58 ہو گئی۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال یسے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 62 ہزار 502 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے

متاثرہ 1 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 335 مریض سامنے آ چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 95 ہزار 337 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 45 لاکھ 85 ہزار 385 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 98 ہزار 442 ہو گئیں

جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 36 ہزار 820 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 670 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 41 ہزار 736 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 879 ہو گئی جبکہ

اس کے کل کیسز 35 لاکھ 61 ہزار 12 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 385 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 32 لاکھ 77 ہزار 880 ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 305 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے

32 لاکھ 75 ہزار 819 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 76 ہزار 833 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 28 لاکھ 9 ہزار 510 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ

چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 663 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 422 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست

میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 201 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر

پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 757 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے

2 ہزار 848 مریض شفایاب ہو گئے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 8فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 434 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں

کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 965 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 1 لاکھ 97 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 50 ہزار 397 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 197 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 3 ہزار 126 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…