ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیرملکی ورکرز کیلئے آسانیاں پیدا ہوگئیں

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین کیلئے ‘قویٰ نامی آن لائن سروس فراہم کی گئی ہے جس سے لیبر سیکٹر کا معیار بلند ہوگا اور ورکرز کو سہولتیں میسر آئیں گی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ’قویٰ‘ سروس سے غیر ملکی اپنے ملازمت کے معاہدوں تک رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں، اس آن لائن پلیٹ فارم کا مقصد سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول پیدا کرنا اور سرکاری ونجی ایجنسیوں کے ذریعے فراہم کردہ خدمات کی وسعت ہے۔سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی (ایم ایچ آر ایس ڈی) کی جانب سے یہ سروس فراہم کی

گئی ہے۔سعودی وژن 2030 کے تحت اس طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ قویٰ کے ذریعے ای خدمات کا دائرہ بھی بڑھے گا۔ مملکت میں کام کرنے والے ناصرف اپنے معاہدے تک رسائی رکھیں گے بلکہ ملازمت کے اختتام پر دوسرے آجر تک منتقل میں بھی اس سروس کا کردار نمایاں رہے گا۔ریاض میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں قانون کے پروفیسر ڈاکٹر اسامہ العبیدی کا کہنا ہے کہ اس سروس سے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین شفافیت اور تعاون پروان چڑھے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پیش کردہ خدمات میں ماہانہ رپورٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…