ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ اور عید الفطر ، متوقع تاریخ کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان ہو گیا ۔ عرب یونین برائے خلا باز اور سپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی،

13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔ اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہوگی۔دوسری جانب پاکستان بھر میں اس سال 30 روزے ہونگے ،پہلا روزہ 14 اپریل کو جبکہ عید 14 مئی کو ہوگی ،ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل بروز بدھ سے شروع ہوگا اور اس سال 30 روزے ہونگے ،عید الفطر 14 مئی بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی۔دوسری جانب حرمین شریفین کے لیے رواں سال رمضان المبارک کے لیے کورونا وبا سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے گئے جس کے تحت اس سال بھی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس اوپیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کے لیے کھلا ہوگا تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہینڈ سینٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔ افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔ حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔ مکہ میں عبادت گزاروں کو صرف شاہ عبداللہ کی توسیع والے حصے، پہلی منزل اور صحن میں عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔ مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔ حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔ اب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔ صرف 10 رکعت تراویح اور 3 رکعت وتر پڑھائی جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ الرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے، مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔ الرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے مترجمین کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کیا جائے گا۔الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ عمرہ معتمرین کو چاہیے کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی آنے سے قبل کورونا وائرس کی ویکسی نیشن بھی کروالیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…