ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نہر سویز میں 321 بحری جہاز پھنس جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)نہر سوئیز اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اسامہ ربیع نے بتایا ہے کہ اس وقت سوئیز نہر عبور کرنے کے منتظر جہازوں کی تعداد شمال، جنوب اور جھیلوں کے خطے میں 321 بحری جہازوں تک جا پہنچی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے پاناما کے ایور گیرین پانامینین بحری جہاز کو وہاں سے

نکالنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کو دوبارہ فلوٹ کرنے کا کام دن کے 24 گھنٹے جاری ہے۔مدو جزر کے عوامل کے پیش نظر کچھ وقت جہاز کو باندھنے اور کچھ جہاز کے ارد گرد ڈرلنگ پر صرف ہو رہا ہے۔اسامہ ربیع نے وضاحت کی کہ نہر سوئیز کے وسط میں گہرائی 24 میٹر تک ہے لیکن نہر کے دونوں اطراف 2 سے 5 میٹر کے گہرائی ہے لہذا پھنسے ہوئے جہاز کو تیرنے کے لئے ڈرلنگ آپریشن اہم تھا۔ربیع کے مطابق نہر میں جہاز کے تیرنے کے عمل میں 14 انجنوں نے حصہ لیا ہے ۔ سب سے بڑی ریسکیو کمپنیاں فلوٹیشن کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔اتھارٹی کے پاس متبادل منصوبے ہیں اگر جہاز کے تیرنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ جہاز پر لادے گئے سامان کو دوسرے جہازوں پر منتقل کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے لیکن انہیں توقع ہے کہ جہاز کو خالی کیے بغیر ہی وہاں سینکالا جاسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں اسامہ ربیع نے کہا کہ ہوا کی رفتار ہی جہاز کا رخ موڑنے کا سبب دار نہیں کیوں کہ سمندر میں جہازوں کو سفر کے دوران اس سے کہیں تیز ہوائوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ربیع نے کہا کہ اس نے جہاز میں پھنسے ہوئے انسانی یا تکنیکی غلطی کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دن (منگل)کو 12 بحری جہاز اس جہاز سے پہلے عبور کر چکے تھے جب کہ شمال سے 30 جہازوں نے سفر کیا۔پھنسے والا جہاز بھی پہلی مرتبہ نہر سوئیز میں داخل نہیں ہوا بلکہ وہ پہلے بھی یہاں سے گذر چکا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…