ریاض(آن لائن ) کورونا وائرس کے پیش نظر حرمین الشریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں 10 رکعت نمازتراویح اور 3 رکعت وتر ادا کی جائینگی۔ نمازیوں کو کنگ عبداللہ توسیعی حصے کی پہلی منزل ، چھت اور صحن میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ دورانِ رمضان مطاف نمازیوں کے لئے بند رہے گا۔
معتمرین کو خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جاری بیان کے مطابق کا کہناہے کہ افطاردسترخوان معطل رہیگا، انفرادی افطاری کی اجازت ہوگی۔ اعتکاف معطل رہیگا ۔ زم زم سپلائی معطل رہے گی، بوتلوں کے ذریعہ انفرادی طور پر فراہم کی جائے گی۔ حرمین میں داخل ہونے کی اجازت صرف اعتمرنا ایپ اجازت نامے کے ساتھ ہوگی۔