جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی فوجی کی ٹیکہ لگواتے ہوئے رونے کی ویڈیو وائرل

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی فوج کے ایک اہلکار کی ٹیکہ لگواتے ہوئے رونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس کو روتے اور چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک نرس انجکشن لگانے کے لیے

فوجی کے قریب آ رہی ہے تو وہ رونے لگتا ہے اور ساتھ ہی چیخنے بھی لگتا ہے جس پر ساتھی فوجی اسے پکڑتے ہیں اور انجکشن لگواتے ہیں۔اس موقع پر قریب کھڑے فوجی ہنس کر اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں لگانے والی فوج کی بہادری بھی سامنے آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 100 سے زائد بھارتی فوجی خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ بھارت کے فوجیوں کی خودکشی میں ہلاکت کسی بھی دشمن کی جانب سے مارے جانے والے فوجیوں سے بھی زائد ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کے تقریباً ایک ہزار فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…