ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبارک کے مہینے میں ایک مرتبہ پھر لاکھوں پاکستانی عمرے کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے ، سعودی عرب نے پاکستان سمیت 200 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئندہ ماہ شروع ہونے والے مقدس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک مرتبہ پھر لاکھوں پاکستانی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر 200 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے 2019 میں

جانے والے عمرہ زائرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد تھی جب کہ 2018 میں یہ تعداد 17 لاکھ کے قریب تھی۔عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے سبب پروازوں پر لگنے والی پابندیوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کی تعداد نہایت محدود رہی ہے۔اس ضمن میںٹریول ایجنٹ سکندر اعظم نے بتایاکہ پورا سال پاکستان سے لوگ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں لیکن رمضان المبارک کے دوران اس تعداد میں تقریباً60فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پہلے 27 فروری 2020 کو غیر ملکی عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد نومبر 2020 سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ محدود پرغیر ملکی عمرہ زائرین کو ملک میں میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ تین فروری 2021 سے سعودی عرب کے حکام نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایک مرتبہ پھر پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والے زائرین پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں 17 مئی تک توسیع کی جا چکی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…