ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین جلد ہی کئی اہم محاذوں اور میدانوں میں مزید ترقی کرجائے گا تجربہ کار سفارت کار ہنری کسنجر کے امریکی انتظامیہ کو اہم مشورے

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)تجربہ کار امریکی سفارت کار ہنری کسنجر نے کہا ہے کہ استحکام کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کو ایک نئے عالمی نظام کی خاطرچین کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر دنیا کو اس طرح کے خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلی عالمی جنگ سے پہلے دیکھے گئے

تھے۔سابقہ ریپبلکن صدور رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ کے دور صدارت میں وزیر خارجہ کے عہدے پر کام کرنے والے 97 سالہ کسنجر نے 1970 کی دہائی کی امریکی تاریخ اور سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسنجر نے لندن میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں زوم کے ذریعہ ایک تقریر میں کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ کیا امریکا اور اس کے مغربی اتحادی ایک نئے ورلڈ آرڈرکے بارے میں چین سے مفاہمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے ہیں اور اگر ہم اس سلسلے میں چین کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں تو پھر ہم اس صورتحال میں ہوں گے جو یورپ میں پہلی عالمی جنگ سے پہلے تھی۔ جہاں مسلسل تنازعات تھے۔ ان میں سے کچھ کو فوری حل کیا گیا مگر کچھ معاملات قابو سے باہر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ماضی کی نسبت اب زیادہ خطرناک ہے۔ دونوں فریقوں کے پاس اعلی ہائی ٹیک ہتھیار انتہائی خطرناک تنازع کا سبب بن سکتے ہیں۔ہنری کسنجر نے کہا کہ ممکنہ طور پرامریکا کو چین جیسے حریف سے مذاکرات کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ چین جلد ہی کئی اہم محاذوں اور میدانوں میں مزید ترقی کرجائے گا۔انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ترقی کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…