جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ کے مقابلے میں حلیف ممالک ایران اور چین نے 25 سالہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن ) اقوام متحدہ کی جانب سے کئی پابندیوں کا سامنا کرنے والے چین اور ایران نے ایک دوسرے سے تعاون کے 25 سالہ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مقابلے میں حلیف ممالک چین اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

معاہدے کی تفصیلات باضابطہ طور پر شائع نہیں گئیں۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ایک ‘‘اسٹریٹجک معاہدہ’’ ثابت ہوگا جس میں فوجی تعاون کے علاوہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے جیسے ایران کے اہم شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں 25 سالہ تعاون کے اس معاہدے پر دستخط ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آج کیئے تاہم یہ معاہدہ اس وقت سے جاری ہے جب چین کے صدر 2016 میں ایران کے دورے پر آئے تھے۔صدر شی جن پنگ نے اپنے اْس دورے میں امید ظاہر کی تھی کہ اگلی دہائی میں دو طرفہ تجارت 600 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔ دونوں ممالک میں قربتیں اْس وقت بڑھیں جب اقوام متحدہ نے دونوں پر علیحدہ علیحدہ پابندیاں عائد کرنا شروع کی تھیں۔واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ مشرق وسطی کے دورے کے طور پر دو روزہ دورے پر جمعہ کے روز تہران پہنچے اور صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمائندے علی لاریجانی سے ملاقات کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…