بنگلہ دیش کی آزادی کیلئے جیل گیا تھا،مودی کا دعویٰ

27  مارچ‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم مودی نے یہ بات بنگلہ دیش

کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ڈھاکا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔ وزیر اعظم مودی کے بقول بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے وقت ان کی عمر بیس بائیس سال رہی ہو گی، اس وقت انہوں نے گرفتاری بھی دی اور وہ جیل بھی گئے تھے۔مودی کا کہنا تھابنگلہ دیش کی آزادی کی جتنی تڑپ اِدھر تھی اتنی ہی ادھر بھی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشرقی پاکستان سے آنے والی تصویروں سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہیں رات کو نیند نہیں آتی تھی۔ تاہم بھارتی اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی پر جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگارہی ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں مودی کے خلاف مظاہروں کے دوران کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی بھی ہوگئے۔ مظاہرین مودی کی مبینہ مسلم مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…