جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں200سال کے دوران اعلیٰ ترین فوجی افسر کا پہلا کورٹ مارشل 48 ہزار پائونڈ بٹورنے والے برطانوی فوج کے جنرل کو جیل بھیج دیاگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،نئی دہلی(این این آئی) جعلسازی سے 48 ہزار پانڈ بٹورنے والے برطانوی فوج کے جنرل کو جیل بھیج دیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جنرل سے عہدہ بھی واپس لے لیا گیا ہے اور یہ 200 برس میں کسی بھی اعلی ترین فوجی افسر کا پہلا کورٹ مارشل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ میجرجنرل نک ویلش نے بٹوری گئی رقم سے نجی اسکول میں بچوں کو پڑھایاتھا۔نک ویلش اسسٹنٹ چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر بھی رہے تھے جب کہ ان کا پول ان کے پڑوسیوں نے کھولا۔دوسری جانب متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کسانوں کی جانب سے ہریانا اور پنجاب میں متعدد مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں جس کے باعث مختلف شاہراہیں بلاک ہیں۔متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور اتر پردیش کے درمیان غازی پور بارڈر پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں کسانوں کی جانب سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف 26 نومبر سے نئی دہلی کے بارڈرز پر دھرنا دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…