جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

سعودی فضائی نظام نے حوثیوں کے ڈرونز کو کیسے تباہ کیا، وڈیو جاری

datetime 27  مارچ‬‮  2021 |

ریاض واشنگٹن (این این آئی)سعودی عرب کی سول تنصیبات اور شہریوں پر حملہ آور حوثیوں کے ڈرونز اور انہیں تباہ کرنے کی وڈیو جاری کردی گئی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام حوثیوں کے اس دعوے کے بعد کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کی عسکری تنصیبات پر 18

ڈرونز سے کامیاب حملہ کیا ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سعودی سول تنصیبات پر حملوں کی کوشش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے بند کرانے کے لیے فوری اقدام کرے۔جبکہ امریکا نے سعودی عرب کی سرزمین پر یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں سے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیزی اور بحران کو مزید طول دینے کی کوشش قرار دیا ہے اورکہاہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے یمن میں قیام امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے اور انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ یمن میں چھ سال سے جاری ہے جنگ کے خاتمے کے بجائے حوثی باغی بحران کو طول دینے کے لیے واضح اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں تیل کی ایک تنصیب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ خیال رہے کہ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حال ہی میں سعودی عرب میں یمن میں یک طرفہ طور پر امن اقدام کا اعلان کرتے ہوئے یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ حالیہ حوثی حملہ عالمی توانائی کی فراہمی اور شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے کی دانستہ کوشش ہے۔وزارت انصاف کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے حملوں سے جنگ بندی کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہے اور یمن میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو تباہ کرنا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…