ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وباء ، دنیا کب تک اپنے معمول پر آجائے گی ، بل گیٹس نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن ) مائیکرو سافت کے شریک بانی بل گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا آئندہ سال کے اختتام سے قبل معمول پر نہیں آئے گی۔ برطانیہ کے مؤقر اخبار کے مطابق پولش اخبار اور ٹیلی ویڑن TVN24 کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دنیا کے ارب پتی افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس نے پیشن گوئی کی سال 2022 کے اختتام تک امید کی جا سکتی ہے کہ دنیا پہلے کی طرح معمول پر آجائے گی۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے 1.75 بلین ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔بل گیٹس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو انسانی زندگیوں کے لیے ناقابل یقین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھیانک خواب کا یہ عرصہ ا?ئندہ سال کے اختتام تک جاری رہے گا۔ پولش اخبار اور ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ 2022 کے اختتام تک دنیا اس معمول پر ا?جائے گی جو کورونا وائرس کے پھیلنے سے قبل تھی۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے جانے والے 1.75 بلین ڈالرز کی خطیر رقم نے دنیا کو کووڈ-19 سے نمٹنے، اس کی تشخیص کرنے اور ویکسین کی تیاری میں بے پناہ مدد فراہم کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2021 کے اختتام تک تقریباً دو ارب کورونا ویکسین کی خوراکیں غریب ممالک میں ا?باد افراد تک فراہم کردی جائیں گی۔ قابل ذکر بات ہے کہ بل گیٹس نے اپنے ایک بلاگ میں کچھ عرصہ قبل پیشن گوئی کی تھی کہ 2021 کے موسم گرما تک دنیا پہلے کی طرح قدرے معمول پر ا?جائے گی لیکن اب انہوں نے اپنے ہی دیے گئے وقت میں کیوں اضافہ کیا ہے؟ کے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی ہے اور نہ ہی کوئی وجہ بتائی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…