پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

دکان سے بسکٹ اٹھا کیوں کھائے دکاندار نے  10سالہ بچہ  مار دیا 

datetime 26  مارچ‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں دکان سے بسکٹ اٹھانے پر 10 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ  واقعہ کرناٹک کے علاقے حویری میں پیش آیا، بچے نے ایک دکان سے بسکٹ اٹھایا تو اسے دکان مالک نے پکڑ لیا اور بچے کو

تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔بچے کی والدہ بھی اپنے بچے کی جان بچانے کی کوشش کرتی رہی لیکن دکان کے مالک نے ان کی ایک نہ سنی اور بچے کو بری طرح سے مارتا رہا۔بعدازاں دکان مالک بچے کو دکان کے اندر لے گیا اور اس کی والدہ سے کہا کہ وہ شام میں واپس آئے گی تو بچہ مل جائے گا۔خاتون جب واپس آئی تو اس کا بچہ بے ہوش تھا تاہم جب اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ دکان مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…