تل ابیب( آ ن لائن ) اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے موقع پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو راکٹ حملے کی خبر سننے کے بعد ایک ہوٹل سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاھو بئر سبع کے ایک ہوٹل میں تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا۔وہ ریستوران میں جاری تقریب چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
اس موقع پر لوگوں کی بھیڑی دیکھی جاسکتی ہے جب کہ وزیراعظم نیتن یاھو کے اطراف میںبھی لوگوں نے گھیرا بنا رکھا ہے۔دریں اثناء اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے عام انتخابات کے دن نیتن یاہو کے علاقے کا دورہ کرنے کے فورا بعد ہی جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغے۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیاکہ کچھ دیر قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرزمین پر ایک گولہ داغا گیا تھا کہ جبکہ فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ایک میزائل خالی جگہ پر آیا ۔