منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انا للہ و انا الیہ راجعون دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان انتقال کر گئے

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی،اسلام آباد ( آ ن لائن،این این آئی )متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمختوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔ عر ب میڈیا کے مطابق شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سے علیل تھے ، جن کے انتقال

کی تصدیق ان کے بھائی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میرا بھائی میرا ساتھی اب اس دنیا میں نہیں رہا ان پر اللہ کی رحمت ہو ۔ عرب میڈیا کے مطابق شیخ حمدان متحدہ عرب امارات کی 1971 میں تشکیل پانے والی پہلی کابینہ کے وقت سے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔شیخ حمدان کو 2006 میں رائل برٹش کالج کی جانب سے تین سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ رائل برٹش کالج لندن کی جانب سے شیخ حمدان کو انٹرنل میڈیسن میں اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارت کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی سابق وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے،اللہ تعالی لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شیخ حمدان بن راشدپاکستان کے سچے دوست اور خیر خواہ تھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یو اے ای کی ترقی میں شیخ حمدان بن راشد کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور اْن کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…