ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی طاقتور ترین فوج امریکا نہیں بلکہ چین کی ہے عسکری تحقیق سے متعلق خصوصی ویب سائٹ ملٹری ڈائریکٹ کی رپورٹ جاری

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)دنیا کی طاقت ور ترین فوج امریکا کی نہیں بلکہ چین کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق عسکری تحقیق سے متعلق خصوصی ویب سائٹ ملٹری ڈائریکٹ نے اپنی نئی رپورٹ میں کی ۔رپورٹ میں مذکور دنیا کی 10 بڑی

فوجوں میں ایک کا تعلق عرب ملک سے ہے۔ یہ سعودی عرب کی فوج ہے جس کا فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ ابتدائی پانچ افواج کی درجہ بندی میں چین، امریکا، روس، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔ سعودی عرب کے بعد اگلی چار پوزیشنوں پر جنوربی کوریا، جاپان، برطانیہ اور جرمنی ہیں۔ویب سائٹ کے حالیہ جائزے میں مختلف عوامل کو بنیاد بنایا گیا ۔ ان میں فوجی بجٹ، تنخواہوں اور عسکری اہل کاروں کی تعداد کے علاوہ فضائی، بحری، بری اور جوہری افواج کا حجم شامل ہے۔طاقت ور ترین افواج کی فہرست میں چین 100 میں سے 82 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے جس کے 74 پوائنٹس ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحری جنگ میں چین کو، فضائی جنگ میں امریکا کو اور زمینی جنگ میں روس کو برتری حاصل ہے۔فوجی بجٹ کے لحاظ سے امریکا ابتدائی 10 ممالک کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ اس کا سالانہ فوجی بجٹ 732 ارب ڈالر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد چین کا فوجی بجٹ 261 ارب ڈالر ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…