ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بہترین پاسپورٹ لکسمبرگ کا قرار، پاکستانی پاسپورٹ کس نمبر پر ہے ؟ عالمی فرم نے بہترین پاسپورٹ کے حامل عرب ملک کا بھی اعلان کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی فرم نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو عرب دنیا کا بہترین پاسپورٹ قرار دیا ہے، امارات کا پاسپورٹ بین الاقوامی رینکنگ میں 38 ویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کا بہترین پاسپورٹ یورپی ملک لکسمبرگ کا ہے۔افغانستان،عراق ،یمن، شام کے پاسپورٹ بدترین قرار دیے گئے

ہیں جبکہ پاکستان191،بنگلہ دیش 177 اور بھارت 164 نمبر پر ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنگ فرم نومیڈ کیپٹلسٹ نے سال 2021 کے بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں 199 پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو عرب ممالک میں بہترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔فہرست میں کویت، قطر، عمان اور بحرین کے پاسپورٹس کو بالترتیب عرب دنیا کا دوسرا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں بہترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔بین الاقوامی طور پر امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین کے پاسپورٹس بالترتیب 38 ویں، 97 ویں، 98 ویں، 103 ویں اور 105 ویں درجے پر ہیں،اس فہرست میں دنیا کا سب سے بہترین پاسپورٹ لکسمبرگ کے پاسپورٹ کو قرار دیا گیا ہے۔سوئیڈن، آئرلینڈ، سوئٹزر لینڈ اور بیلجیئم کے پاسپورٹس بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں بہترین پاسپورٹس قرار دیے گئے،اس درجہ بندی کے لیے جو پیمانے استعمال کیے گئے ان میں مذکورہ ممالک کے شہریوں کے ویزا فری سفر، ٹیکس قوانین، ترقی، دہری شہریت کے قوانین اور سماجی حالات کا جائزہ شامل ہیں،فہرست میں بدترین پاسپورٹ اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان کے پاسپورٹس کو قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…