اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے، بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں ترک سائنسدان کا مستقبل کی عام وبائوںسے متعلق خوفناک انکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ( آن لائن )کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے، بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ترکی کے ایک سائنسدان نے کیا ہے جو کہ ترک ویکسسین کے بھی موجد ہیں ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک ویکسین کے موجد ڈاکٹر پروفیسر شاہین کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے کے لیے پرتول رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے

بلکہ اس وبا نے مستقبل کی صورتحال کے لیے تیار کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہین کے مطابق دنیا میں کورونا وبا کے بعد مزید تباہی پھیلانے والی وباں سے متعلق بات کرتے ہوئے ترک پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا کہ کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والی صورتحال کے برخلاف تیار کیا ہے۔ترک ویکسین کے موجد ڈاکٹر شاہین نے عالمی ادارہ صحت کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی عام وبائیں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کے لیے تیار ہونا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ پوری دنیا کو تین ماہ کے اندر ویکسین لگانے کی گنجائش کا مالک ہونا لازم و ملزوم ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 48 ہزار 963 افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 59 ہزار 765 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 46 ہزار605تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ 43 ہزارسے زائد متاثر ہیں ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…