جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں آسمان سرخ ہو گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں ریت کے شدید طوفان سے آسمان بھی سرخ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف علاقوں میں ریت کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے تاحد نگاہ صفر اور آسمان سرخ ہو گیا ۔سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کوگھروں سے باہر نکلنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی تھی۔اعلیٰ حکام نے عوام کسی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے اور سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے بھی فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ جمعہ کی صبح سعودی عرب کے وسیع علاقے بالخصوص شمالی ریجن کا شہر الجوف اور نواحی علاقوں میں ریت کے طوفان سے اندھیرا چھا گیا۔ شہریوں کو نقل وحرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں آنے والا مٹی کا طوفان موسمی تغیرات کا نتیجہ ہے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ کل ہفتے تک جاری رہے گا۔مٹی کے طوفان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی بڑا جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…