جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے، انتباہ جاری

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن )امریکا کے اعلی فوجی افسر نے خبردار کیا ہے کہ چین آئندہ 6 برسوں میں تائیوان پر چڑھائی کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایشیا پیسیفک میں امریکا کے اعلی فوجی افسر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ مجھے خوف ہے کہ چین ایشیا میں امریکی فوجی طاقت پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے اور 2050 تک چین امریکا کی فوجی حکمرانی پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے۔ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کا مزید کہنا تھا کہ چین کے

عزائم سے پہلے تائیوان واضح طور پر ان کے نشانے پر ہے، میرا خیال ہے کہ آئندہ 6 برسوں میں چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکی ایڈمرل کا کہنا تھا خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت امریکا کے لیے غیر موزوں صورتحال پیدا کر رہی ہے اور ہمارا مزاحمت کا عنصر بھی کم ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ تائیوان 1949 کی خانہ جنگی کے بعد چین سے علیحدہ ہو گیا تھا اور تائیوان خود کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرتا ہے تاہم چین کا مقف ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…