جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے حادثے کا شکار طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا جان کیسے بچی، بھوک کیسے مٹائی؟خود ہی سب کچھ بتا دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا(این این آئی)برازیل میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال جنوری میں برازیل کے جنگلات میں ایک انجن والا طیارہ سیسنا 210 پرواز کے دوران

فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کا ملبہ تو تلاش کر لیا تھا لیکن پائلٹ کو کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔حادثے کے 36 روز بعد جنگلات میں پائلٹ کا معلوم ہوا تو اسے فوری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا۔خوش قسمت پائلٹ اینتھونی سینا نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طیارے کی خرابی کا اندازہ ہونے کے بعد طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی اور پیرا شوٹ کی مدد سے ایمازون کے جنگلات میں بحفاظت اتر گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگل میں 36 روز تک ادھر ادھر بھٹکتا رہا اور بھوک مٹانے کے لیے پودے اور پرندوں کے انڈے کھاتا رہا۔واضح رہے کہ برازیل میں طیارے کو حادثے کے بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے کئی روز تک آپریشن کیا گیا لیکن کوئی کامیابی نہ ملنے پر پائلٹ کو ہلاک قرار دے دیا گیا تھا۔جنگل سے لکڑیاں جمع کرنے والے شہریوں نے پائلٹ کو دیکھ کر حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد اسے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…