ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی مسلح افواج پائن کے درختوں پر بمباری، جاسوس کبوتروں کو گرفتار کرے، پی آئی اے کا غبارہ پکڑنے پر ٹوئٹر پر مزاحیہ تبصرے

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے جہاز کی شکل کے غبارے کو قبضے میں لے لیا ۔پی آئی اے کے نام، لوگو اور رنگوں والے غبارے کو مقبوضہ وادی کے سیکٹر ہیرانگر کے گاؤں سوترا چَک میں دیکھا گیا ۔ابتدائی طور پر اس کی نشاندہی گاؤں کے

افراد نے کی اور پولیس کو اس سے آگاہ کیا تھا ، بعد ازاں انتظامیہ نے اس غبارے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔بھارتی انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے جیسے غبارے کو قبضے میں لینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے ۔کامیڈین گلوکار علی گل پیر نے پی آئی اے کے غبارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘freetheballoon’ (غبارے کو آزاد کرو) کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ثنا جمال نے ٹوئٹ کی کہ پی آئی اے کے لوگو کے اس غبارے کی گرا کر بھارت نے آج ایک نئی کامیابی حاصل کی۔ڈینس کے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ بھارتی مسلح افواج پائن کے درختوں پر بمباری، جاسوس کبوتروں کو گرفتار کرے، لیفٹیننٹ کرنل دھونی کو ٹائٹل دینے اور غبارے گرانے میں ماہر ہیں۔صفیہ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے غبارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔مینگو لسی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ بھارتی پولیس ایک غبارے کو گرفتار کرلے گی تام سڑکوں پر آزادی سے گھومتے ہزاروں ریپسٹس کو نہیں گرفتار کرے گی۔نو کانٹیکسٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہیں ہمارا خفیہ ہتھیار مل گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…