منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمرے کی بکنگ کب تک کرائی جاسکتی ہے؟ سعودی عرب نے سوشل میڈیا پروائرل اطلاعات کی تردید کردی

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے 15 شعبان اور 15 رمضان سے عمرہ بکنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل اطلاعات کی تردید کی ہے۔غیرملکی اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاع گردش

کررہی تھی کہ اس سال عمرہ بکنگ دو مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کی شروعات 15 شعبان سے ہوگی۔اس کے تحت یکم سے 18رمضان تک عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے، دوسرے مرحلے کی بکنگ 15 رمضان سے کی جائے گی جس کے تحت 19 سے 30 رمضان تک عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی،وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پر ان اطلاعات کے حوالے سے کہا کہ وزات کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا، یہ بالکل غلط ہے۔روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزوں پر آنے والے مارچ کے آخر تک عمرے کی بکنگ کراسکتے ہیں، عمرہ اجازت نامے لینے والے زائرین سے ابھی کورونا ویکسین کی پابندی نہیں کرائی جارہی ہے،وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ کے اجازت نامے اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…