ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا مقامی افراد مالا مال ہو گئے

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افریقی ملک کانگو میں پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا جسے مقامی افراد نے جمع کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی میں 60 سے 90 فیصد سونے کے ذرات موجوت تھے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسے دیکھ کر وہاں کام کرنے والے مزدور خوش ہو گئے۔پہاڑ سے سونا نکلنے کی خبر آنا فاناً اطراف کے دیہاتوں میں پھیل گئی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں سونا جمع کرنے پہنچ گئے اور بڑی مقدار میں سونا ملی مٹی اپنے گھروں میں لے گئے۔سونا جمع کرنے کے دوران مختلف افراد اور خاندانوں میں جھگڑا بھی ہوا جسے کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔سوشل میڈیا پر سونا جمع کرنے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس میں مقامی دیہاتیوں کو سونا جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سونا نکلنے کی اطلاع پر کانگو حکومت نے پہاڑ کی کھدائی رکوا دی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو وہاں تعینات کر دیا گیا۔واضح رہے کہ افریقی ملک کانگو ہیرے، سونے اور قیمتی دھاتوں سے مالا مال ملک ہے جہاں پہاڑوں سے سونا پہلے بھی نکلتا رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…