ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گوانتاناموبے میں قید پاکستانی کو سزا سنائے جانے کا امکان

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن )گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ماجد شوکت خان کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے، ماجدخان پر امریکا میں گیس اسٹیشن اور دیگراہم تنصیبات کونشانہ بنانے کاالزام ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق گوانتانا موبے میں قیدپاکستانی قیدی ماجدشوکت خان کیخلاف مقدمے کی تاریخوں کااعلان کردیا، ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ ماجدشوکت کیخلاف ملٹری کمیشن کی مقدمی کی

کارروائی کاآغازاٹھارہ مئی سے ہوگا جو اٹھائیس مئی تک جاری رہے گی۔ماجدشوکت خان کو سنہ دوہزارتین سے گرفتار کیا گیا تھا، ماجد خان پرامریکامیں گیس اسٹیشن اور دیگراہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ماجد شوکت خان کے خالد شیخ محمد سے بھی تعلقات رہے ہیں جبکہ ماجد خان نے خالد شیخ سے سابق صدرمشرف کے قتل کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔خیال رہے فروری 2012 میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ماجد خان نے دہشت گردی کے الزامات کا اعتراف کیا تھا ، امریکی حکومت کی جانب سے ماجد خان کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت ماجد کے اعتراف پر ان کی سزا پچیس سال سے تجاوز نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ امریکا میں نائن الیون کے حملوں میں ملوث خالد شیخ محمد گوانتانامو بے میں قید ہیں، یہاں ابھی تقریبا 40 مبینہ دہشت گرد قید ہیں، جن میں سے 26 ایسے ہیں جنھیں انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ یہ جیل نائن الیون کے بعد صدر جارج بش کے دور میں امریکی فوج نے کیوبا میں تعمیر کروائی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…