جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کھیل اور پیسہ میری زندگی ہے‘‘ سعودی پرنس کا فرانسیسی کلب خریدنے کا فیصلہ‎

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے شہزادے عبداللہ بن مساعد بن عبدالعزیز السعود نے فرانسیسی فٹبال کلب خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔سعودی شہزادے عبداللہ بن مساعد فٹبال کے شوقین ہیں اور پہلے ہی کئی ملکوں میں فٹبال ٹیمیں خرید چکے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق

اس سے قبل وہ انگلش فٹبال لیگ کی ٹیم شیفیلڈ یو نائیٹڈ اور بیلجیم کا بریشوٹ کلب بھی خرید چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی شہزادے نے بھارت کا کیرالا یونائیٹڈ کلب بھی خرید رکھا ہے۔ اب سعودی شہزادے نے فرانسیسی فٹبال کے سیکنڈ ڈویژن کلب شاتوغو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہ شاتوغو کلب خریدنے کیلئے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ اور بیلجیم میں انویسمنٹ کرنے پر خوش تھا لیکن فرانس سے میرا جذباتی تعلق ہے کیونکہ یہاں میرے بچپن کی یادیں موجود ہیں۔سعودی شہزادے کا کہنا ہے کہ مجھے پیسے اور کھیلوں سے محبت ہے۔خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق سعودی شہزادے عبداللہ بن مساعد کی دولت کا تخمینہ 20 کروڑ یوروزلگایا گیا ہے۔اُدھر ماہرین کا کہنا ہے کہ فرانسیسی کلب کی فروخت کا تخمینہ 28 لاکھ یوروز لگایا گیا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…