جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کالی ہو گی، برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کے انٹرویو نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مرکل نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سے غمزدہ ہوئی۔ درحقیقت میں نشانہ بنی، شہزادی کیٹ نے معافی مانگی۔ غلطی تسلیم کی اور مجھے پھول بھی پیش کئے۔میگھن مرکل نے اوپرا ونفرے کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے شاہی خاندان کے راز افشا کر دیئے

اور کہا کہ انہیں شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا۔ ان کی اور ہیری کی شادی باضابطہ تقریب سے تین دن پہلے ہوچکی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کو یہاں تک تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔ میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔شاہی خاندان کے حوالے سے میگھن مرکل کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان سے متعلق تصور اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔ ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات رسمی نہیں تھی، شاہی خاندان نے مشکل وقت میں ذہنی سکون کے لیے میری مدد نہیں کی۔میگھن مرکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔شہزادہ ہیری نے کہا کہ شاہی محل کے ساتھ اختلافات کی بنا پر اپنی ماں شہزادی ڈیانا کی تکلیف کا سوچ کر ان کا دل تڑپتا ہے کیونکہ وہ اور میگھن ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جبکہ ڈیانا اس تمام صورتحال میں تنہا تھیں۔  برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مرکل نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سے غمزدہ ہوئی۔ درحقیقت میں نشانہ بنی، شہزادی کیٹ نے معافی مانگی۔ غلطی تسلیم کی اور مجھے پھول بھی پیش کئے۔میگھن مرکل نے اوپرا ونفرے کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے شاہی خاندان کے راز افشا کر دیئے اور کہا کہ انہیں شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…