ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ رخصتی کے وقت دلہن کے زیادہ رونے کی وجہ سے موت کے پیچھے وجہ کیا نکل آئی‘‘ افسوسناک انکشاف

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی ریاست اوڈیشا میں رخصتی کے وقت دلہن کی اچانک موت سے شادی کی خوشیاں، سوگ میں بدل گئیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں رخصتی کے وقت دلہن بے ساختہ روئی اور اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ واقعہ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے ضلع سون پور میں پیش آیا اور دلہن کی

شناخت گپتسواری ساہو عرف روزی کے نام سے ہوئی۔جلندا گاؤں سے تعلق رکھنے والی روزی ساہو ضلع بالاگیر میں تیتل گاؤں کے بسیکیسان نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کی رسومات کے بعد جب روزی ساہو کے گھر والے انہیں سسرال کے لیے رخصت کررہے تھے تو دلہن روتے ہوئے بے ہوش کر گرپڑی۔دلہن کے اہلخانہ اور رشتے داروں نے منہ پر پانی چھڑک کر اور مختلف تدبیروں سے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سدھ رہیں۔جب اہلخانہ کی جانب سے دلہن کو ہوش میں لانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد دلہن کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے اہلخانہ نے بتایا کہ روزی بالکل ٹھیک اور صحتمند تھیں۔ہسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ دلہن کی موت ‘بہت زیادہ رونے’ کے نتیجے میں دل کا دورہ (کارڈیک اریسٹ) پڑنے سے ہوئی۔ڈاکٹرز نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹس جاری کی جائیں گی۔علاوہ ازیں جلندا گاؤں کے ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ دلہن بہت زیادہ دکھ اور غم میں مبتلا تھیں کیونکہ انہوں نے چند ماہ پہلے اپنے والد کو کھودیا تھا۔رہائشی کے مطابق ان کی شادی کا انتظام روزی کے ماموں اور کچھ سوشل ورکرز کی جانب سے کیا گیا تھا۔اہلخانہ کا کہنا تھا کہ دلہن روزی کے والد کا چند ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا اور وہ اپنے والد کی موت کی وجہ سے صدمے میں تھی۔ شادی کے تمام انتظامات دلہن کے ماموں نے کیے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دلہن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملے کے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…