پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمی عدالت کی تحقیقات، اسرائیل مشکل سے دوچار، یورپ سے مدد کی اپیل

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کے وحشیانہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد صہیونی ریاست کی لیڈر شپ مشکلات سے دوچار ہو چکی ہے،اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دی ہیگ میں قائم عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے یورپی ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے،وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے یورپی حکام کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں ان سے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت کی

طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔یورپی حکام کو لکھے گئے مکتوب میں انہوں نے عالمی فوج داری عدالت کوجانب دارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی اپنی ایک آزاد عدلیہ ہے۔دوسری طرف اسرائیل میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو دی ہیگ میں قائم عدالت فلسطینیوں کی سرگرمیوں پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین کا کہناتھا کہ وزیراعظم نیتن یاھوعالمی فوج داری عدالت کی تحقیقات میں مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…