اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا نے میانمار کی فوجی قیادت کی ایک ارب ڈالر منتقلی کی کوشش ناکام بنادی

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن )میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے امریکی بینک سے ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوجی قیادت نے اقتدار پر قبضے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں موجود ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کی جسے امریکی حکام نے ناکام بنادیا۔امریکی حکام

نے بتایا کہ امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد اس کے فنڈز کو منجمد کررکھا ہے جس کے بعد فوجی قیادت کی فنڈز حاصل کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنایا گیا ۔میانمار کی فوجی قیادت نے فنڈز کی منتقلی کی کوشش اقتدار پر قبضے کے تین روز بعد 4 فروری کو کی جس میں سینٹرل بینک آف میانمار میں رقم منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جسے امریکی فیڈرل حکام نے فوری ناکام بنادیا۔میانمار کی عسکری قیادت کی اس کوشش کو امریکی حکام نے صدر جوبائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ملنے والے اختیارات سے بلاک کیا۔امریکی صدر کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر میں حکام کو یہ اختیار دیا گیا ہیکہ وہ فنڈز کی منتقلی غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ اور فیڈرل حکا م کی جانب سے اس پر کوئی بیان دینے سے گریز کیا گیا ہے جب کہ میانمار کی فوج کے ترجمان کی جانب سے بھی اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے امریکی بینک سے ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوجی قیادت نے اقتدار پر قبضے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں موجود ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کی جسے امریکی حکام نے ناکام بنادیا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…