جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

بھارت سے اڑان بھرنے والے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ

datetime 1  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) بھارت سے اڑان بھرنے والے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ، کولکتہ سے اڑنے والا طیارہ آزربائیجان کے شہر باکو جا رہا تھا، ری فیولنگ کیلئے پاکستان میں لینڈنگ کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز بھارت سے آذربائیجان جانے والی ایئر ایمبولینس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ

کی۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس نے بھارت کے شہر کولکتہ سے اڑان بھری اورآذربائیجان جا رہی تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارے ک کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ کنٹرول ٹاور کی جانب سے اجازت دینے پر طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ بتایا گیا ہے کہ کولکتہ سے اڑان بھرنے والی ایئر ایمبولینس اسلام آباد ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد باکو کے لیے دوبارہ روانہ ہو گئی۔یہاں واضح رہے کہ 2 سال سے جاری کشیدہ حالات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پروازوں کی آمد و رفت بند ہیں۔ تاہم کچھ مواقعوں پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے طیاروں کو اپنی ائیر اسپیس کے استعمال کی اجازت دی۔ جبکہ کچھ مواقعوں پر بھارت سے اڑان بھرنے والے طیاروں کو ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ بتایا گیا کہ خلیجی ملک سعودی عرب کے شہر ریاض سے نئی دہلی جانے والے گوا ائیر کے مسافر طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ مسافر کی حالت بگڑنے کی وجہ سے دوران پرواز طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسافر طیارے کے پائلٹس نے اس صورتحال میں فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مسافر کا انتقال ہو چکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…