اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ثابت ہوگیا جمال خاشقجی کوقتل محمد بن سلمان نے ہی کروایا مقتول صحافی کی منگیتر کاسعودی ولی عہد کو سزا دینے کا مطالبہ

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کو ’بلا تاخیر‘ سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق خدیجہ چنگیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس سے نہ صرف ہمیں وہ انصاف ملے گا

جس کے ہم منتظر ہیں، بلکہ اس سے بار بار ہونے والی ایسی ہی دوسری کارروائیوں کو بھی روکا جاسکتا ہے۔‘جمال خشقجی کی منگیتر کا یہ بیان امریکی انٹلیجنس رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔سعودی عرب نے امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی نژاد امریکی صحافی اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے جمال خاشقجی کو سنہ 2018 میں استنبول کے سعودی سفارت خانہ میں بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی عرب کے سفارت خانے کی عمارت کے اندر سعودی اہلکاروں کے ہاتھوں ہونے والے اس قتل میں ملوث ہونے کے تمام الزامات سے انکار کرتے آئے ہیں۔سعودی حکام نے سعودی صحافی کے قتل کے واقعے کو ’سرکش آپریشن‘ قرار دیا اور سعودی عرب کی ایک عدالت نے اس قتل کے جرم میں پانچ اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی تھی لیکن گذشتہ سال ستمبر میں ان کی سزا میں کمی کر کے اس کو 20 سال قید میں بدل دیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…