ریاض (این این آئی )سعوی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ کے اجرا کے بعد صدر جو بائیڈن آج ( پیر کو) سعودی عرب کے حوالے سے ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امکان ہے کہ
بائیڈن اس رپورٹ کی روشنی میں سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تفصیلات جاری کریں گے۔ امریکی اخبار کے ایک اداریے میں صدر بائیڈن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ زیادہ سختی کرنا چاہیے تھی۔ اس امریکی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ خاشقجی کے ترکی میں قتل کے احکامات محمد بن سلمان نے جاری کیے تھے۔ سعودی حکومت اس الزام کو مسترد کرتی ہے۔