اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چپڑاسی کی پوسٹ پر پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز نے اپلائی کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یو پی کے پولیس ڈپارٹمنٹ میں چپڑاسی کی خالی آسامیوں کی بھرتی کا اشتہار دیا گیا جس کے لیے اہلیت کا معیار
پانچویں جماعت تک پڑھائی اور سائیکل چلانا آتا ہو رکھا گیا تھا۔مگر جب ملازمت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع ہونے لگیں تو کل نوے ہزار افراد نے چپڑاسی کی جاب پر اپلائی کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ان اپلائی کرنے والوں میں 3700پی ایچ ڈی اسکالرز نے چپڑاسی کی نوکری کے لیے اپلائی کیا جبکہ 50ہزار گریجوایٹس اور 28ہزار پوسٹ گریجوایٹ شامل تھے۔اگرچہ محکمہ نے اوور کوالیفائیڈ حضرات کو اس ملازمت کی لسٹ سے باہر کر دیا مگر یہ ایک حیران کن بات تھی کہ بیروزگاری کی ریشو کس حد تک بڑھ چکی ہے کہ چپڑاسی کی ملازمت کے لیے بھی پی ایچ ڈی ہولڈر افراد ترس رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں بیروزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔
3,700 PhD holders, 50,000 graduates and over 28,000 post-graduates applied for 62 posts of ‘peons’ in UP Police. The post required a minimum eligibility of Class-V.
If you don’t raise your voice today, it would be your turn tomorrow.#modi_rojgar_dopic.twitter.com/8ZwtR8CHKq
— Rofl Republic (@i_the_indian_) February 21, 2021