جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز  کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ،  اقوام متحدہ کا بڑا اعلان

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے امید ظاہر کی کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پاکستان اور بھارت کے

درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مشترکہ اعلامیے سے سیکریٹری جنرل یو این کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔صدر جنرل اسمبلی اقوامِ متحدہ نے پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ دوسروں کے لیے مثال قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس اتفاقِ رائے کے بعد کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…