اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غاروں کے پر اسرار رازوں سے پردہ اٹھانے کا منصوبہ

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ارضیاتی سروے کمیشن کے پراسرار غاروں اور گھاٹیوں کا سروے کرنے کے ذمہ دار شعبے کے سربراہ محمود الشنطی نے زیرزمین غاروں کے تاریخی حقائق کا کھوج لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور کہاہے کہ اس منصوبے کا مقصد مملکت میں موجود غاروں کا تعین کرنے اور انہیں سیاحوں اور

زائرین کے لیے تیار کرنا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جیولوجیکل سروے کے غاروں کے مطالعے کے ذمہ دار شعبے کے سربراہ محمود الشنطی نے بتایاکہ شعبے کا غاروں کے بارے میں تاریخی اور دلچسپ حقائق سامنے لانیاور اس کے مستقبل کے اہداف کا تعین مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ غاروں کے مطالعے کے ذمہ دار شعبے کی طرف سے غاروں کے علمی اور سیاحتی استفادے کی خاطر مانیٹرنگ کا میکانزم اپنایا گیا ہے۔غاروں کے بارے میں جان کاری حاصل کرنے اور انہیں سیاحتی مقاصد کے لیے کھولنے سے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ نئی صنعتوں کے قیام کے موقعے سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ صرف یہی نہیں بلکہ غاروں اور گھاٹیوں کے بارے میں معلوامات سے مملکت میں ارضیاتی قدرتی وسائل کی تلاش میں مدد ملے گی اور ان کے سائنسی اور سیاحتی اہمیت کے پہلو مزید نمایاں ہوں گے۔ سعودی عرب کے ارضیاتی سروے کمیشن کے پراسرار غاروں اور گھاٹیوں کا سروے کرنے کے ذمہ دار شعبے کے سربراہ محمود الشنطی نے زیرزمین غاروں کے تاریخی حقائق کا کھوج لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور کہاہے کہ اس منصوبے کا مقصد مملکت میں موجود غاروں کا تعین کرنے اور انہیں سیاحوں اور زائرین کے لیے تیار کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…