منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فوج کی بغاوت کی اطلاعات، آرمینیا کے وزیراعظم نے اپنی فوج کے سربراہ کو برطرف کر دیا

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یرییوان (این این آئی) آرمینیا میں فوج اور حکومت آمنے سامنے آگئی ہے، فوج نے وزیراعظم سے استفعی مانگ لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی مسلح افواج نے وزیر اعظم نکول پشینان اور ان کی حکومت سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیا ہے، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبے کی بڑی وجہ ناگورنو-کاراباخ تنازعہ ہے، فوج کا الزام ہے کہ انہوں نے ملکی سالمتی کے معاملے پر ٹھوس موقف نہیں اپنایا۔دوسری جانب وزیراعظم آرمینیا نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمینیا میں فوجی بغاوت کی کوشش مسترد کرتے ہیں، فوج سے کشیدہ حالات کے

باعث آرمینیا کے وزیراعظم نے چیف آف جنرل اسٹاف کونکال دیا ہے۔چار روز قبل ملک بھر میں وزیر اعظم نکول پشینان کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی تھی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ان مظاہروں کی ابتدا گذشتہ سال نومبر میں ہمسایہ ملک آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی پر دستخط کرنے کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں آرمینیائی مقبوضہ علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔اس معاہدے سے علیحدگی پسند ناگورنو کاراباخ کے خلاف چھ ہفتوں کے خونی تنازع کا خاتمہ ہوا، لڑائی کے دوران 4،700 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…