واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین سکی نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر حملہ ہوتا ہے تو ہم دفاع میں سعودیہ کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد ہی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ رابطہ کریں
گے۔ خیال رہے کہ 10 فروری کو یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحادی فوج نے کہا تھا کہ حوثی باغیوں نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سول مسافر جہاز کو نقصان پہنچا تاہم حکام نے جہاز میں لگنے والی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا تھا۔ اس طرح امریکہ نے ایران کو واضح پیغام دے دیا ہے۔